ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں 94فیصد اضافہ ریکارڈ

ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں 94فیصد اضافہ ریکارڈ

پہلے سات ماہ کے دوران درآمدات کا حجم 2.297ارب ڈالر رہا،اعدادوشمار

اسلام آباد(اے پی پی)ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 94فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔ سٹیٹ بینک اور پی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے جنوری تک ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات کا حجم 2.297ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 94فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات کا حجم 1.183ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا ۔ جنوری میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات پر310ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ سال جنوری کے 212ملین ڈالرکے مقابلے میں 46فیصد زیادہ ہیں ۔ دسمبرکے مقابلے میں جنوری میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر2فیصد کی کمی ہوئی۔ دسمبرمیں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات پر317ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے جو جنوری میں کم ہوکر310ملین ڈالر ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں