اوپیک پلس کاخام تیل کی پیداوار بڑھانے کا حتمی فیصلہ

اوپیک پلس کاخام تیل کی پیداوار بڑھانے کا حتمی فیصلہ

کراچی(بزنس رپورٹر) اوپیک پلس کے 8اہم رکن ممالک نے عالمی تیل منڈی کی موجودہ صورتحال پر ہنگامی ورچوئل اجلاس طلب کرتے ہوئے یومیہ 2 لاکھ 6 ہزار بیرل اضافی خام تیل کی پیداوار بڑھانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ۔

اجلاس میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، کویت، عراق ، الجیریا ، عمان، قازقستان اور روس کے نمائندوں نے شرکت کی۔یہ تمام ممالک اوپیک پلس کے تحت اپریل اور نومبر 2023 میں اعلان کردہ رضاکارانہ کٹوتیوں پر عمل پیرا تھے ،عالمی تنظیم کے مطابق اپریل 2023 میں اعلان کردہ 16 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ کی اضافی رضاکارانہ کٹوتی کو مرحلہ وار واپس لینے کا عمل دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے جبکہ نومبر 2023 میں اعلان کردہ 22 لاکھ بیرل یومیہ کمی کو بھی حالات کے مطابق تدریجی بنیادوں پر ختم کیا جائے گا۔ رکن ممالک نے واضح کیا ہے کہ پیداوار میں یہ اضافہ مکمل طور پر عالمی مارکیٹ کی صورتحال سے مشروط ہوگا اور اگر ضرورت پڑی تو فیصلوں میں ہنگامی طور پر رد و بدل کیا جاسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں