چیلنجز کے باوجود بے پناہ معاشی صلاحیت موجود ،وفاقی چیمبر

چیلنجز کے باوجود بے پناہ معاشی صلاحیت موجود ،وفاقی چیمبر

نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے ملک کو مستحکم بنایا جا سکتا،عاطف اکرام

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی چیمبر کے صدرعاطف اکرام شیخ نے یومِ پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جو ہمیں اتحاد اور قربانی کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان کیلئے ہمارے اکابرین کی بے مثال قربانیاں شامل ہے جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔عاطف اکرام نے کہا کہ یومِ پاکستان اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ ہم بانیانِ پاکستان کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔انہوں نے موجودہ عالمی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث خطہ نازک حالات سے گزر رہا ہے ، تاہم ان چیلنجز کے باوجود پاکستان میں بے پناہ معاشی صلاحیت موجود ہے ۔صدر ایف پی سی سی آئی کے مطابق صنعتی اور تجارتی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اگر ان شعبوں کو مزید مضبوط کیا جائے تو پاکستان ایک مستحکم معیشت بن سکتا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، جنہیں جدید تعلیم، ہنر اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے قومی ترقی میں موثر کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں