میسرز ال راج انٹرنیشنل ایکسچینج کالائسنس منسوخ

میسرز ال راج انٹرنیشنل  ایکسچینج کالائسنس منسوخ

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے ضوابطی ہدایات کی سنگین خلاف ورزی پر میسرز ال راج انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ)لمیٹڈ کا اجازت نامہ یعنی لائسنس کو فی الفور منسوخ کردیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق میسرز ال راج انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ بشمول اس کا صدر دفتر اور منسلکہ تمام شاخیں زرمبادلہ سے متعلق کاروباری سرگرمیوں میں کسی طور پراب حصہ نہیں لے سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں