ڈالرکی قدر مزید کم،تولہ سونا 9ہزار500روپے سستا
تولہ سونا 4لاکھ 94ہزار 662،دس گرام4لاکھ 24ہزار 92کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالرکی قدر مزید گھٹ گئی،ادھر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا ایک بار پھر 5 لاکھ کی سطح سے گرکر 4 لاکھ کی سطح پر واپس آگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 279.02 پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کومقامی کرنسی 279.05 روپے پر بند ہوئی تھی ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 95 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4 ہزار 723 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 9 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 8 ہزار 145 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت15 ہزار 700روپے کے اضافے سے 5لاکھ 4ہزار 162روپے ہوگئی تھی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 300 روپے کی کمی سے 7 ہزار 884 روپے ہوگئی۔