یورپی یونین سے ترسیلات زرمیں 20فیصداضافہ ریکارڈ

یورپی یونین سے ترسیلات زرمیں 20فیصداضافہ ریکارڈ

9ماہ میں پاکستانیوں نے 3.917ارب ڈالرزرمبادلہ ملک میں بھیجا،اعدادوشمار

اسلام آباد(اے پی پی)یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر20فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مارچ تک کی مدت میں جرمنی،فرانس،اٹلی،اسپین،ہالینڈ اوریورپی یونین کے دیگررکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.917ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20فیصد زیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے رکن ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 3.267ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مارچ میں یورپی یونین کے رکن ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 414ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری کے 395ملین ڈالرکے مقابلہ میں 5فیصدزیادہ اورگزشتہ سال مارچ کے 433 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 4فیصدکم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں