مرکنٹائل ایکسچینج میں 35.081ارب روپے کے سودے
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 75,309 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 35.081 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس (9.349 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد گولڈ (9.401 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (5.793 ارب روپے )، کروڈ آئل (4.064 ارب روپے )، پلاٹینم (2.460 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (794.401 ملین روپے )، برینٹ (787.380 ملین روپے )، ڈی جے (186.525 ملین روپے ) شامل رہے۔