جنگ بندی میں پاکستان کا تاریخی کرداررہا، آصف سم سم
کراچی (بزنس رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد)کے سابق چیئرمین آصف سم سم نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور جنگ بندی کے قیام میں اہم اور تاریخی کردار ادا کیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا ایک بڑی جنگ کے دہانے پر کھڑی تھی، پاکستان نے دانشمندانہ سفارتکاری کے ذریعے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کو ممکنہ تباہی سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔