جواد احمد چیمہ پی ایس اوکے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

جواد احمد چیمہ پی ایس اوکے  نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

کراچی(بزنس رپورٹر)ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی (پی ایس او)نے اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے جواد احمد چیمہ کو کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ۔

کمپنی ترجمان کے مطابق یہ تقرری پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ کی منظوری سے کی گئی اور یہ تعیناتی 3 سال کیلئے ہوگی۔ ترجمان کے مطابق جواد احمد چیمہ 18 مئی سے باقاعدہ چارج سنبھالیں گے اور وہ موجودہ عبوری سی ای او عبد السمیع کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں