ڈالر 3 پیسے ،تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے سستا

ڈالر 3 پیسے ،تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے سستا

تولہ سونا 5لاکھ 1ہزار 562،دس گرام 4لاکھ 30ہزار8روپے کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کی قدرگھٹ گئی،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے کی کمی سے 278.92 پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 278.95 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 792 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 01 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 829 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار08 روپے ہوگئی ۔ یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار400 روپے کی کمی سے 5لاکھ 4ہزار 862روپے ہوگئی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپے کی کمی سے 8 ہزار 444 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں