سونا سینٹر کی تقریب، خوش نصیب کسان نے ٹریکٹر جیت لیا

سونا سینٹر کی تقریب، خوش نصیب کسان نے ٹریکٹر جیت لیا

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی شرکت،کسان دوست اقدامات کی تعریف

کراچی(بزنس ڈیسک)سونا سینٹرنے ضلع شیخوپورہ کے کاشتکاروں کیلئے مریدکے میں تقریبِ تقسیمِ انعامات کا پروگرام ’’سونا سے ہے کامیابی‘‘ کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب کمپنی کے کسانوں کی معاونت اور سہولت کیلئے منعقدہ پروگرامز کا تسلسل ہے ۔ تقریب کے دوران سونا سینٹر کے رجسٹرڈ کسان شہباز حسین بھٹی کو بذریعہ قرعہ اندازی ایک ٹریکٹر انعام کے طور پر دیا گیا۔وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے ملک بھر میں سونا سینٹرز کے وسیع نیٹ ورک کے قیام کو سراہا۔ انہوں نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کے مختلف اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ چیف کمرشل آفیسر ایف ایف سی علی جنجوعہ نے سونا سینٹر کے ماحولیاتی نظام پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں