عالمی قیمتوں کا اثر، ملک میں سونا 23سو روپے تولہ مہنگا
تولہ سونا 493162روپے کا ہوگیا، چاندی کی قیمت 92روپے بڑھ گئی
کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 708 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے ، جس کا براہِ راست اثر مقامی قیمتوں پر بھی پڑا ہے ۔ اسی سبب ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے ہوگئی ہے ، اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ بھی 1971 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 22 ہزار 806 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 92 روپے اضافے کے ساتھ 8 ہزار 49 روپے پر پہنچ گئی ہے ، صرافہ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی کی وجہ سے قیمتی دھاتوں کی قیمتیں مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔