اے سی سی اے نے ارتھ ڈے پر عالمی مالیاتی ماہرین کو خبردارکردیا

اے سی سی اے نے ارتھ ڈے پر عالمی مالیاتی ماہرین کو خبردارکردیا

لاہور (بزنس ڈیسک) تجارتی محصولات، جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور بدلتے ضوابط کے اس دور میں کچھ کاروبار خاموشی سے اپنی پائیداری سے متعلق وابستگیوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔۔۔

وہ نیٹ زیرو اہداف کو کم ترجیح دے رہے ہیں، ای ایس جی پروگرامز کو محدود کر رہے ہیں اور حالات کے بدلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہ شاید ان کی سب سے مہنگی غلطی ثابت ہو۔یہ مرکزی پیغام اے سی سی اے کی سالانہ سسٹین ایبلٹی کانفرنس میں دیا گیا، جو ارتھ ڈے کے موقع پر منعقد ہوئی ، جس میں 100 سے زائد ممالک سے مالیاتی ماہرین نے ورچوئل شرکت کی۔ اس میں پیش کی گئی دلیل اخلاقی نہیں بلکہ مالیاتی تھی، وہ ادارے جو پائیداری کو اپنی بنیادی حکمت عملی میں شامل کرنے میں ناکام رہتے ہیں، خطرات جمع کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں