غیر قانونی سگریٹس کی فروخت قانونی مارکیٹ سے بھی تجاوز کر گئی،تجزیہ کار

غیر قانونی سگریٹس کی فروخت قانونی مارکیٹ سے بھی تجاوز کر گئی،تجزیہ کار

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان میں سگریٹ کی تجارت اور استعمال شعبہ صحت کیلئے بھاری بوجھ بن گئے جبکہ سگریٹ کی چور بازاری میں میں تیز ی سے اضافہ ہواہے ۔

ٹیکس حکام اور تجزیہ کاروں کے اندازوں کے مطابق سگریٹ کی غیر قانونی تجارت اب سگریٹ کی مجموعی قانونی فروخت کے نصف سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے ۔اس حوالے سے متعلقہ قوانین و ضوابط کا سخت نفاذ سمیت تمام کوششوں کے باوجود ایسے سگریٹس کی دستیابی بہت آسان ہو چکی ہے جن کی تیاری اور فروخت میں نافذ شدہ ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہوتی ہے اور وہ معیاری سگریٹس کی حقیقی قیمت سے بھی کم قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں، چنانچہ تمباکو نوشی سے تعلق رکھنے والی بیماریاں اب بھی غیر متعدی امراض میں نمایاں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں