سونا1100روپے سستا،چاندی مہنگی،ڈالر کی قدرکم
تولہ سونا 4 لاکھ 91 ہزار 362،دس گرام 4 لاکھ 21 ہزار 263 کاہوگیا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں کمی جب کہ چاندی کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھرڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 690 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت231 روپے کے اضافے سے 9139 روپے ہوگئی ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.65 روپے پر بند ہوا۔