مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری حجم 85,223لاٹس رہا
سودوں کی مالیت33ارب رہی،زیادہ کاروبار گولڈ میں ہوا،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 85,223 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 33.733 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (19.569 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد سی او ٹی ایس (4.349 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (3.808 ارب روپے )، پلاٹینم (1.395 ارب روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (1.160 ارب روپے )، سلور (1.116 ارب روپے )، برینٹ (591.238 ملین روپے )، کروڈ آئل (542.510 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (458.740 ملین روپے )، سویابین (149.445 ملین روپے )، کاپر (125.729 ملین روپے )، نیچرل گیس (116.250 ملین روپے )، کاٹن (92.730 ملین روپے )، ڈی جے (84.551 ملین روپے )، پیلاڈیم (77.147 ملین روپے )، گندم (34.605 ملین روپے )، ایلومینم (32.363 ملین روپے )اور کارن (31.663 ملین روپے ) شامل رہے ۔زرعی اجناس میں 60 لاٹس کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 308.443 ملین رہی۔