تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں 12جون تک طلب
اسلام آباد(اے پی پی)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)نے کہا ہے کہ امریکا میں 10 اگست سے 12 اگست تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میجک شو میں شرکت کے لئے 12 جون تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔۔۔
ٹڈاپکے مطابق نمائش امریکا کے شہر لاس ویگاس میں 10 اگست سے 12 اگست تک جاری رہے گی جس میں سپورٹس وئیرز ، چمڑے کی مصنوعات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹڈاپ کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔