ابھی مائیکروفنانس بینک کو1ارب روپے سے زائد منافع
قرضوں کا اجراء میں دوگنا اضافہ ، مجموعی اثاثے 77.066ارب ہوگئے
کراچی(بزنس ڈیسک)ابھی مائیکروفنانس بینک نے سال 2025 کے دوران بعد از ٹیکس 1.019 ارب روپے منافع کا اعلان کیا ہے جو کہ بینک کے قیام سے اب تک کا سب سے زیادہ منافع ہے ۔بینک کو سال 2024 میں 1.754 ارب روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ ہوا تھا۔ بینک نے سال 2020 کے بعد پہلی مرتبہ منافع کمایا ہے اور صرف ایک سال میں 2.773 ارب روپے کی مالی بہتری دکھائی ۔مالی نتائج میں یہ بہتری بینک کی بیلنس شیٹ میں بہتری، آمدنی میں اضافے ، قرضوں کی بہتر وصولیوں، کریڈٹ نگرانی کے مؤثر نظام اور اخراجات پر سخت کنٹرول کے باعث ممکن ہوئی۔بینک کے مجموعی اثاثے بڑھ کر 77.066 ارب روپے تک پہنچ گئے ۔۔ قرضوں کا اجراء میں تقریباً دوگنا اضافہ ہوا ہے اور یہ 18.387 ارب روپے سے بڑھ کر 37.556 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جو کہ 104.25 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے ۔