بجٹ میں سخت مالیاتی نظم و ضبط اپنایا جائے ، میاں زاہد
صنعتوں پر بوجھ کم ،ٹیکس نیٹ کو غیر دستاویزی شعبوں تک وسیع کیا جائے
کراچی (این این آئی)آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا کہ 28 مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور ناقابلِ فراموش دن ہے ، جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے خطے میں طاقت کا توازن ہمیشہ کے لیے قائم کر دیا۔ بھارت کے مقابلے میںمیاں نواز شریف کی قیادت میں چاغی میں چھ ایٹمی دھماکے کر کے نہ صرف فوری دفاعی خطرات کا خاتمہ کیا بلکہ پاکستان کو عالمِ اسلام کی پہلی اور واحد ایٹمی طاقت بنا دیا۔اپنے بیان میں میاں زاہد حسین نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران پاکستان کی مضبوط دفاعی صلاحیت نے ملک کو بیرونی جارحیت سے محفوظ رکھا اور دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔میاں زاہد نے حکومت پر زور دیا کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں سخت مالیاتی نظم و ضبط اپنایا جائے ، ٹیکس نیٹ کو غیر دستاویزی شعبوں تک وسیع کیا جائے اور موجودہ ٹیکس دہندگان اور صنعتوں پر بوجھ کم کیا جائے ۔