سونا عالمی ومقامی مارکیٹ میں مہنگا، چاندی کی قیمت میں کمی

سونا عالمی ومقامی مارکیٹ میں مہنگا، چاندی کی قیمت میں کمی

تولہ سونا 13سو روپے مہنگا ہوکر 476162، دس گرام 408232 کا ہوگیا عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھی، چاندی کے نرخ 18 روپے کم

کراچی(خبر ایجنسیاں)عالمی اور مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی آگئی۔عالمی منڈی میں ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 538 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔دریں اثنا عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی ہفتے کے روز کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے فی تولہ ہو گئی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کا اضافہ ہو گیا اور نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 232 روپے ہوگئی۔اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 75.29 ڈالر ہوگئی جب کہ مقامی مارکیٹ میں 21 روپے کی کمی سے فی تولہ چاندی 8013 روپے اور فی 10 گرام چاندی کے نرخ 18 روپے کی کمی سے 6869 روپے کی سطح پر آ گئے ۔ دوسری جانب نیشنل بینک آف پاکستان کے مطابق ہفتہ کو مختلف بڑی کرنسیوں کی شرح تبادلہ درج ذیل رہی۔ این بی پی کے مطابق ہفتہ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.29 روپے جبکہ قیمت فروخت 280.29 روپے رہی۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 373.27 روپے جبکہ قیمت فروخت 377.74 روپے جبکہ یورو کی قیمت خرید 322.34 روپے اور قیمت فروخت 326.17 روپے رہی۔ مزید برآں جاپانی ین کی قیمت خرید 1.7433 روپے ، قیمت فروخت 1.7640 روپے جبکہ متحدہ عرب امارات کے درہم کی قیمت خرید 73.82 روپے رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں