سکھر:تجارتی مراکز میں ٹریفک جام رہنا معمول، شہری وتاجر پریشان
سکھر (بیورو رپورٹ)شہر کے کاروباری و تجارتی مراکز میں ٹریفک جام کا مسئلہ برقرار ہے، جس سے پان منڈی، سبزی منڈی، اناج منڈی، نشتر روڈ، فریئر روڈ، شاہی بازار، تھلہ، نیم کی چاڑی، مینارہ روڈ، شالیمار روڈ، گھنٹہ گھر اور۔۔
دیگر علاقوں میں ٹریفک جام نے شہریوں سمیت وہاں کے دکانداروں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ شہریوں نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔