دوسری نیشنل ای کامرس پالیسی کا مسودہ فائنل کرلیا، وزارتِ تجارت

دوسری نیشنل ای کامرس پالیسی کا مسودہ فائنل کرلیا، وزارتِ تجارت

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)ای کامرس کے فروغ کے حوالے سے ذرائع وزارت تجارت کے مطابق دوسری نیشنل ای کامرس پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی ، پالیسی کا مقصد 2030 تک عالمی ای کامرس مارکیٹ تک رسائی تیز کرنا ہے ۔۔۔

دستاویز ڈیجیٹل ادائیگیوں کی مطابقت اور لاجسٹک انفرا اسٹرکچر کی توسیع پالیسی کا اہم جزو ہے جس میں سرحد پار تجارت کی سہولت، ڈیٹا پرائیویسی، سائبر سکیورٹی اور فراڈ کی روک تھام پر توجہ دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ قومی سطح پر ون ونڈو ڈیجیٹل آن بورڈنگ سسٹم اور پالیسی کے نفاذ کیلئے مضبوط مانیٹرنگ نظام بھی متعارف کرایا جائے گا، جب کہ عالمی معیار کے تقابلی جائزے اور وسیع مشاورت کے بعد پالیسی بنائی گئی۔دستاویز کے حوالے سے ای کامرس پلیٹ فارمز، مالیاتی اداروں، ایس ایم ایز، فری لانسرز سے مشاورت ہوئی، پاکستان ون ونڈو کے تحت سرحد پار ای کامرس پورٹل کی تیاری جاری ہے ۔علاوہ ازیں پورٹل پر وزارت تجارت اور اسٹیٹ بینک کے مابین مشاورت کا عمل جاری ہے ، پاکستانیوں کو ایمازون، ای بے اور علی بابا جیسے پلیٹ فارمز پر کاروبار کی سہولیات ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں