فباٹی کابرآمدی شعبے کے لئے خصوصی پیکیج کا مطالبہ

فباٹی کابرآمدی شعبے کے لئے خصوصی پیکیج کا مطالبہ

کراچی(بزنس رپورٹر)فیڈرل بی ایریا ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن (فباٹی)نے وفاقی بجٹ 2026-27 کیلئے حکومت کو صنعت، برآمدات اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق جامع تجاویز ارسال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کو ایک خط لکھ دیا۔

 فباٹی کے صدر شیخ تحسین نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ عالمی کشیدگی،بڑھتی مہنگائی اور توانائی اخراجات کے باعثصنعت اور برآمدات کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ، لہٰذا حکومت کو آئندہ بجٹ میں صنعتی بحالی اور برآمدات میں اضافے کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرنا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں