ایران کو دھمکی دینے اور اس کے نتائج سے بچ نکلنے کا دور ختم ہو چکا: باقر قالیباف

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کو دھمکی دینے اور اس کے نتائج سے بچ نکلنے کا دور ختم ہو چکا ہے اور حالیہ واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

امام خمینی کی 37ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی قوم نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ محاذ آرائی کے دوران دنیا کو دکھا دیا کہ وہ کسی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے ایرانی قوم کو یہ سبق دیا تھا کہ کسی بھی جارحیت، دباؤ یا بالادستی کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکے جائیں اور ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے۔

محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران میں کروڑوں افراد امام خمینی اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعلیمات اور ان کے چھوڑے ہوئے ورثے کی پیروی کرتے ہوئے ملک کی خودمختاری کے خلاف کسی بھی بیرونی مداخلت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں