یوٹیوب ہوم فیڈ کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دینا ممکن ہوگیا
نیویارک: (ویب ڈیسک) یوٹیوب میں اکثر جب لوگ لاگ ان ہوتے ہیں تو ان کے سامنے ایک جیسی ویڈیوز نظر آتی ہیں مگر ہوم فیڈ کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دینا ممکن ہوگیا۔
یوٹیوب کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد صارفین کو اپنی دلچسپیوں کے مطابق ہوم فیڈ کو پرسنلائز کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
کمپنی کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ آپ اے آئی کو ایک پروموٹ کے ذریعے اپنی دلچسپیوں سے آگاہ کریں گے جس سے پرسنلائز فیڈ کو تیار کرنا ممکن ہو جائے گا، اے آئی کسٹمائز فیڈ نامی یہ فیچر ابھی امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے، مگر جلد اسے دیگر ممالک تک بھی توسیع دی جائے گی۔
جب بھی یہ فیچر آپ کو دستیاب ہوگا تو اسے استعمال کرنے کے لیے ہوم پیج پر یور کاسٹیوم فیڈ آپشن پر کلک کرنا ہوگا اور پھر لکھنا ہوگا کہ کس طرح کی ویڈیو کو آپ دیکھنا چاہتے ہیں، آپ یوٹیوب کی سجیسٹ پروموٹس کو بھی ایک کاسٹیوم فیڈ بنانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کاسٹیوم فیڈز مخصوص موضوعات یا تھیمز سے متعلق ویڈیوز سے لیس ہوں گی اور اوپن نہ کرنے پر چند ہفتوں میں ایکسپائر ہو جائیں گی۔