حزب اللہ نے اسرائیل لبنان جنگ بندی کو مسترد کر دیا

بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ نے امریکا کی تجویز کردہ اسرائیل لبنان جنگ بندی کو مسترد کر دیا۔

حزب اللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لبنان سے مکمل اسرائیلی انخلا کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں، بے گھر افراد کی واپسی اور لبنانی قیدیوں کی رہائی ضروری ہے۔

لبنانی تنظیم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ لبنان کی تعمیر نو بھی جنگ بندی معاہدے کی اہم شرط ہو گی، حزب اللہ جنگ بندی مذاکرات کا حصہ نہیں تھی، معاہدہ لبنانی مفادات کے مطابق ہونا چاہئے۔

حزب اللہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ صدر جوزف عون کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کا لبنان جنگ بندی معاہدے کے بعد ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی

قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل نے واشنگٹن میں مذاکرات کے دوران جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے جس کا مقصد جاری لڑائی کا خاتمہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جنگ بندی اس شرط پر نافذ ہوگی کہ حزب اللہ کی جانب سے مکمل طور پر فائرنگ بند کی جائے اور جنوبی لِیطانی سیکٹر سے اس کے تمام جنگجوؤں کا انخلا یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں