ایرانی فورسز نے دفاع میں کارروائیاں کیں: وزیر خارجہ عباس عراقچی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی فورسز نے دفاع میں کارروائیاں کیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کہتے ہیں ایران ان مقامات پر دفاعی کارروائیاں کر رہا ہے جنہیں امریکی افواج جنگ بندی کی خلاف ورزی کیلئے استعمال کرتی ہیں، کسی بھی جارحانہ اقدام کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ جو کچھ پابندیوں اور جنگ سے حاصل نہیں ہوا وہ مزید جنگ سے بھی حاصل نہیں ہوگا۔

سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی قوم نے ثابت کیا تہران کو دھمکیاں دینے کا دور ختم ہو چکا، کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور عبرتناک ردعمل دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں