ایرانی صدر کی خطے کے امن میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کی تعریف
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے کے امن میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان نے انتھک کوششیں کیں، مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی ثالثی کا شکریہ ادا کرنے کیلئے اسلام آباد کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے بھائیوں صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مشاورت ہوئی، پاکستانی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دینے پر گفتگو کی گئی۔