فیفا نے قطر کے فٹبالر عاصم مدیبو پر 5 میچز کی پابندی عائد کر دی
زیورچ: (دنیا نیوز) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے قطر کے فٹبالر عاصم مدیبو پر آئندہ 5 میچز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی۔
عاصم مدیبو کو کینیڈا کے خلاف میچ میں فاؤل پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا، عاصم مدیبو کی خطرناک ٹیکل سے کینیڈا کے اسماعیل کونے کی ٹانگ فریکچر ہو گئی تھی۔
عاصم مدیبو پابندی کے خلاف فیفا اپیل کمیٹی میں اپیل کر سکیں گے، دوسری جانب کینیڈین کھلاڑی کی سرجری کے بعد قطری حکام نے ہسپتال میں عیادت بھی کی۔