سندھ حکومت میں تبدیلی کی خبریں صرف سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں، شرجیل میمن

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں تبدیلی کی خبریں صرف سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے، اپوزیشن نے بجٹ پڑھا نہیں، ہنگامہ کیا اور چلے گئے، این ایف سی میں کوئی کٹوتی نہیں ہوئی، صوبوں نے اپنی ترجیحات کے مطابق حصہ مختص کیا ہے۔

شرجیل میمن کا کراچی سے سکھر تک موٹروے نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبہ سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے مگر اسے نظر انداز کیا جا رہا ہے، حیدرآباد سے سکھر تک سڑکوں کی حالت خراب ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے بنائے گئے روڈ پر سفر کے دوران آپ کو ایمبولینس میں جانا پڑے گا، صوبائی حکومت کے بنائے گئے تمام روڈ بہت اچھے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں