جو لکھا ثبوت کے ساتھ لکھا، خواجہ آصف اپنے بیان پر ڈٹ گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان کے دفاع کہا ہے کہ اگر جانیں کشمیریوں نے دیں تو ہم نے بھی تو دی ہیں۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے جو لکھا ہے ثبوت کے ساتھ لکھا ہے، کشمیری قربانیوں اور ہجرت سے بنتا ہے، ہم نے کشمیر کیلئے 5 جنگیں لڑیں، اس کا کیا صلہ ملا ؟ ہمیں گالیاں دی جاتی ہیں۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی رواداری کے کلچر کو برباد کر دیا، پی ٹی آئی دور میں کوئی بھی ہماری میز پر نہیں آتا تھا کہ بانی ناراض نہ ہو جائیں، وزیراعظم نے گزشتہ روز اپوزیشن سے ایوان میں بات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں