پنجاب اسمبلی میں اربوں کے مطالبات زر منظور، اپوزیشن کی کٹوتی تحاریک مسترد

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مختلف محکموں کے اربوں روپے مالیت کے مطالبات زر منظور کر لیے گئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی چار تحریک کٹوتی مسترد کر دی گئیں۔

ایوان نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے 31 ارب 71 کروڑ 49 لاکھ روپے کے مطالبات زر کی منظوری دی، میڈیکل ایجوکیشن کے لیے 11 ارب 38 کروڑ 50 لاکھ روپے منظور کیے گئے۔

اجلاس کے دوران سکول ایجوکیشن کے دو مختلف مطالبات زر بھی منظور کیے گئے، جن میں 12 ارب 11 کروڑ 89 لاکھ روپے اور 13 ارب 18 کروڑ 10 لاکھ روپے شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی نے محکمہ پولیس کے لیے 9 ارب 43 کروڑ روپے اور مزید 3 ارب 9 کروڑ روپے کے مطالبات زر کی بھی منظوری دے دی۔

اسی طرح محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے 4 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 74 ارب 5 کروڑ روپے کے مطالبات زر بھی منظور کر لیے گئے۔

اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی چار تحریک کٹوتی ایوان نے مسترد کر دیں۔

اجلاس کی کارروائی مکمل ہونے پر پینل آف چیئرپرسن سمیع اللہ خان نے اجلاس ہفتہ دوپہر ایک بجے تک ملتوی کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں