شکارپور: شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے کمسن بچہ جاں بحق
شکارپور: (دنیا نیوز) شادی کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے ایک کمسن بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لکی غلام شاہ کے گاؤں ٹھینڈا میں پیش آیا جہاں گھانگھرا برادری کی شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی۔
جاں بحق بچے کے ورثا کے مطابق فائرنگ سے ایک گولی گدھا گاڑی پر لکڑیاں لے کر آنے والے 12 سالہ محنت کش بچے کریم ڈنو جتوئی کو جا لگی جس کے باعث کمسن بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ لاش تحویل میں لے کر متعلقہ ہسپتال لکھی غلام شاہ منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔