ٹرمپ کا امن بورڈ بھی غزہ میں امن قائم کرنے میں ناکام، 9 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن بورڈ اور غزہ جنگ بندی ناکام ہو گئی، اسرائیل نے مزید 9 فلسطینی قتل کر دیئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر حملے کیے جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی، بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت متعدد افراد جلتی ہوئی عمارتوں میں پھنس گئے۔

ریسکیو اہلکاروں کو متاثرین تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غزہ حکام کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد سے اب تک 950 سے زائد فلسطینی شہید اور 2,903 زخمی ہو چکے ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے سے اب تک 781 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ امدادی کارروائیاں مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں