فیصلہ کن میچ: آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی ہے۔
لاہور میں بارش اور آندھی کے باعث ٹاس 15 منٹ کی تاخیر سے 4 بج کر 15 منٹ پر ہوا جبکہ میچ کا آغاز 4 بج کر 45 منٹ پر ہوگا۔
پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے، تنویر سنگھا کی جگہ کوپر کونولی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز میں پانچ مرتبہ ایسا موقع آیا ہے جب سیریز کا آخری میچ فیصلہ کن بن گیا ہو اور ایسی صورتحال میں چار مرتبہ پاکستان فاتح رہا ہے۔