میرپور آزاد کشمیر ڈویژن کے تین اضلاع کے 13 حلقوں میں انتخابات کل ہونگے

میرپور: (دنیا نیوز) میرپور آزاد کشمیر ڈویژن کے تین اضلاع کے 13 حلقوں میں عام انتخابات کل ہوں گے، عام انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق میرپور ضلع کی چار، بھمبر ضلع کی تین اور کوٹلی ضلع کی 6 نشستوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

حکام کے مطابق ڈی آر او آفس سے پولنگ سامان کی ترسیل کا آغاز ہوگیا، بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کر دیا گیا، پریذائیڈنگ افسران نے سخت سکیورٹی میں انتخابی سامان اپنی نگرانی میں پولنگ سٹیشنز پہنچایا۔

پولنگ سامان کی ترسیل کے دوران پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سکیورٹی پر مامور رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام پولنگ سٹیشنز تک انتخابی سامان بروقت پہنچانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پولنگ کل مقررہ وقت پر شروع ہوگی۔

13 نشستوں پر امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے متوقع

ایل اے 1 میرپور۔ ون
پیپلزپارٹی کے افسر شاہد اور مسلم لیگ نواز کے اظہر صادق کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے

حلقہ ایل اے-2 میرپور- ٹو
مسلم لیگ نواز کے عظیم بخش، پیپلزپارٹی کے قاسم مجید اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ظفر انور کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

ایل اے-3 میرپور- ون
مسلم لیگ نواز کے چوہدری محمد سعید اور پیپلزپارٹی کے یاسر سلطان کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے تسلیم عارف اور آزاد امیدوار عمیر اصغر بھی مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

حلقہ ایل اے-4 میرپور-فور، کھڑی شریف
مسلم لیگ نواز کے رخسار احمد کا پی پی پی کے صہیب ارشد کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

حلقہ ایل اے-5 بھمبر- ون، برنالہ
مسلم لیگ ن کے ریٹائرڈ کرنل وقار نور اور پی پی پی کے چوہدری پرویز اشرف کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔

حلقہ ایل اے-6 بھمبر-2، سماہنی
استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان سونی کا مسلم لیگ نواز کے محمد رزاق چوہدری سے سخت مقابلہ متوقع ہے۔

حلقہ ایل اے-7 بھمبر-تھری
آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا مسلم لیگ نواز کے امیدوار طارق فاروق سے سخت مقابلہ ہوگا۔

حلقہ ایل اے-12 کوٹلی فائیو
پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد یاسین چوہدری اور مسلم لیگ نواز کے محمد ریاست خان کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات کیلئے جاری انتخابی مہم کا مقررہ وقت گزشتہ روز ختم ہوگیا، انتخابی مہم کے آخری روز امیدواروں نے سیاسی جماعتوں کے ووٹرز سے رابطے کیے، انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد امیدوار اور سیاسی جماعتیں انتخابی سرگرمی نہیں کر سکیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...