بہاولنگر میں پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی گرفتار، 3 فرار ہونے میں کامیاب

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں دو مختلف مقامات پر سی سی ڈی کے ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلے ہوئے۔

سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقابلے میں فائرنگ سے اعجاز حمید نامی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

سی سی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ جنتر موڑ پر فائرنگ کے تبادلہ میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوئے ، گردھاری والا کے قریب ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا، تینوں ملزموں کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

سی سی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی، ہلاک ملزموں کی لاشوں اور زخمی ملزموں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں