ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے، ان کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ 1 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کے لئے بھارت کا دورہ کر رہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 13 جون سے شروع ہوگی۔