فیفا ورلڈ کپ 2026: ایرانی فٹبال ٹیم کو میکسیکو کے ویزے جاری

زیورخ: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے ایرانی فٹبال ٹیم کو میکسیکو کے ویزے جاری کر دیئے گئے۔

میکسیکو ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کا بیس کیمپ رہے گا، ایرانی ٹیم اس وقت ترکیے میں موجود ہے، ایرانی فٹبال ٹیم 6 جون کو ترکیے سے میکسیکو کے لیے روانہ ہو گی۔

ایران کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ میں اپنے گروپ مرحلے کے میچز امریکا میں کھیلے گی، فیفا ورلڈ کپ کا آغاز 11جون سے ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں