گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 خطرناک ملزمان ہلاک، 3 گرفتار

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 خطرناک ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم توصیف بٹ ہلاک ہو گیا، ملزم قتل، منشیات اور پولیس مقابلوں کے کیسز میں مطلوب تھا۔

اسی طرح تھانہ کینٹ کے علاقے میں بھی خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم کی شناخت ارسلان عرف شانی کے نام سے ہوئی جو کہ 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ تھانہ دھلے اور کوٹ لدھا میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جن سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں