سرینا ولیمز نے چار سال بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا

نیویارک: (ویب ڈیسک) ٹینس کی دنیا کی معروف کھلاڑی سرینا ولیمز نے چار سال بعد ایک مرتبہ پھر کورٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

23 گرینڈ سلم ٹائٹلز اپنے نام کرنے والی 44 سالہ سرینا ولیمز نے اپنا آخری پروفیشنل میچ 3 ستمبر 2022 کو یو ایس اوپن میں کھیلا تھا، جہاں انہیں تیسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

میچ کے اختتام پر سرینا ولیمز نے جذباتی انداز میں آنسوؤں کے ساتھ کورٹ کو الوداع کہا تھا، تاہم انہوں نے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا۔

اب سرینا ولیمز سال کے تیسرے گرینڈ سلم ایونٹ ومبلڈن چیمپئن شپ سے قبل انگلینڈ میں ہونے والے ایک ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ذریعے ٹینس کورٹ میں واپسی کریں گی۔

سرینا ولیمز کی واپسی کے اعلان کے بعد ٹینس شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کی دوبارہ ایکشن میں شرکت کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں