سانگھڑ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار ہونے میں کامیاب
سانگھڑ: (دنیا نیوز) سانگھڑ کے علاقہ جھول پولیس کا چانڈیہ موری کے قریب کامیاب پولیس مقابلہ ہوا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمد موٹرسائیکل کرائم کے ایک مقدمے میں مطلوب تھی، موٹرسائیکل مدعی ایاز علی ملوکھانی سے چھینی گئی تھی، زخمی گرفتار ڈاکو کی شناخت زبیر عباس ولد نور محمد مری کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کے دو مسلح ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں مختلف علاقوں میں روانہ کر دی گئیں، گرفتار ملزم کا دیگر تھانوں سے بھی مجرمانہ ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔