مئی 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.7 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.7 فیصد تک پہنچ گئی، اپریل 2026 میں مہنگائی 10.9 فیصد، مئی 2025 میں 3.5 فیصد تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں 11.7 فیصد، دیہی علاقوں میں شرح 11.5 فیصد ریکارڈ کی گئی، نان فوڈ، نان انرجی عمومی مہنگائی 9.8 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹرانسپورٹ کرائے 37 فیصد تک بڑھ گئے، ہاؤسنگ، واٹر، بجلی، گیس، ایندھن 17 فیصد تک مہنگا ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء سالانہ بنیاد پر 8 فیصد مہنگی ہوئیں، ایک سال میں تعلیم 8.37 فیصد، صحت کی سہولیات 7.54 فیصد مہنگی ہو گئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ریسٹورنٹ اور ہوٹل کرائے بھی سالانہ بنیاد پر 5.69 فیصد بڑھ گئے، کپڑے اور جوتوں کے نرخ سالانہ بنیاد پر 8.77 فیصد بڑھ گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ گندم آٹا 11.21 فیصد تک مہنگا ہوا، گندم کی قیمت 7.78 فیصد تک بڑھ گئی، آلو، بیکری آئٹمز، گوشت، خشک دودھ بھی مہنگا ہوا۔

اعداد و ششمار کے مطابق دودھ، کوکنگ آئل اور گھی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں، گزشتہ ماہ جوتے 29 فیصد، پوسٹل سروسز 9 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق موٹر فیول ایک ماہ میں 7.62 فیصد تک مہنگا ہوا، ایک ماہ میں ٹرانسپورٹ سروسز 3.70 فیصد، مزدور کی اجرت 3.64 فیصد بڑھ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں