ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 95 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 58 روپے 51 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 308 روپے 76 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 643 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔