عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا سستا، چاندی مہنگی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا سستا، جبکہ چاندی مہنگی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4400 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 773 روپے سے کم ہو کر 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 46 روپے اضافے سے 8 ہزار 59 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 44 ڈالر سستا ہو کر 4494 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں