معروف بھارتی گلوکارہ 89 سال کی عمر میں چل بسیں
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی گلوکارہ سمن کلیان پور 89 سال کی عمر میں چل بسیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آنجہانی گلوکارہ اتوار کی شام ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر عمر رسیدگی سے متعلق عارضوں کے باعث دم توڑ گئیں۔
سمن کلیان پور 1960 اور 1970 کی دہائی میں اپنی سریلی آواز کے باعث بے حد مقبول ہوئیں، ان کے مشہور گیتوں میں ’نہ نہ کرتے پیار تم ہی سے کر بیٹھے‘، ’تم نے پکارا اور ہم چلے آئے‘ اور ’آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے‘ شامل ہیں۔
گلوکارہ نے ہندی، مراٹھی، آسامی، کنڑ، بنگالی اور اوڑیا سمیت کئی زبانوں میں گیت گائے، جبکہ بھجن، غزل اور ٹھمری بھی پیش کیں۔
سمن کلیان پور کی قریبی دوست اور سوانح نگار منگلا کے مطابق دنیا سے رخصت ہونے سے قبل وہ گزشتہ چند روز سے اپنے ہی گیت سن رہی تھیں۔