پشاور ہائیکورٹ نے ججز کی نئی سینیارٹی لسٹ جاری کر دی

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے ججز کی نئی سینیارٹی لسٹ جاری کر دی ہے۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق جسٹس اعجاز انور سینیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ جسٹس سید ارشد علی تیسرے اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ چوتھے نمبر پر شامل ہیں۔

سینیارٹی لسٹ میں جسٹس محمد نعیم انور پانچویں، جسٹس وقار احمد چھٹے اور جسٹس بابر ستار ساتویں نمبر پر ہیں۔

اسی طرح جسٹس کامران حیات میاں خیل آٹھویں، جسٹس محمد اعجاز خان نویں اور جسٹس محمد فہیم ولی دسویں نمبر پر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئی سینیارٹی لسٹ انتظامی کمیٹی کے یکم مئی 2026 کے فیصلے کی روشنی میں جاری کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں