سول سرونٹس ڈسکلوزر اینڈ ریگولیشن آف فارن نیشنلٹی رولز 2026 نافذ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے سول سرونٹس ڈسکلوزر اینڈ ریگولیشن آف فارن نیشنلٹی رولز 2026 نافذ کر دیئے۔

تمام سول سرونٹس اور ان کے زیر کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت اور غیر ملکی سفری دستاویزات کی لازمی ڈکلیئریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر سول سرونٹ کو تقرری کے وقت غیر ملکی شہریت یا فارن ٹریول ڈاکومنٹس کی تفصیلات جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا، سول سرونٹس پر ہر سال غیر ملکی شہریت اور فارن ٹریول ڈاکومنٹس سے متعلق سالانہ ڈکلیئریشن جمع کروانے کی پابندی ہو گی۔

غلط معلومات یا ڈکلیئریشن جمع نہ کروانے پر تقرری کالعدم اور ملازمت ختم ہوسکے گی، نوٹیفکیشن کے بعد تمام سول سرونٹس کو 90 روز میں تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔

غیر ملکی شہریت حاصل کرنے یا فارن ٹریول ڈاکومنٹ لینے کیلئے پیشگی اجازت لازمی قرار دی گئی، سول سرونٹ یا اس کے زیر کفالت افراد بغیر اجازت غیر ملکی شہریت حاصل نہیں کرسکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارن نیشنل سے شادی کی تفصیلات بھی سالانہ ڈکلیئریشن میں شامل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، سفارتی تعیناتی والے ممالک کی شہریت کیلئے اجازت نہ دینے کی شق شامل ہے۔

غیر ملکی شہریت یا سفری دستاویز رکھنے والے سول سرونٹس کے زیر کفالت افراد کو اسٹیٹس ختم کرنا ہوگا، رولز کی خلاف ورزی کو سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت بدانتظامی تصور کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیدائشی یا نسلی بنیاد پر دوسری شہریت رکھنے والوں کو رولز میں استثنیٰ دے دیا گیا، فارن نیشنل سے شادی سے متعلق 1962 کے رولز برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں