حزب اللہ نے امریکا کی پیش کردہ تجویز سے اتفاق کر لیا: لبنان

بیروت: (دنیا نیوز) لبنانی صدارتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ نے امریکا کی پیش کردہ تجویز سے اتفاق کر لیا ہے جس کے تحت اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان باہمی طور پر حملے روک دیے جائیں گے۔

صدارتی دفتر کے مطابق حکام کو حزب اللہ کی جانب سے اس تجویز کی منظوری کی تصدیق موصول ہو گئی ہے، منصوبے کے تحت اسرائیل بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر فضائی حملے بند کرے گا جبکہ حزب اللہ بھی اسرائیل کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے گریز کرے گی۔

صدارتی دفتر نے بیان میں کہا کہ جنگ بندی کے اس انتظام کو مزید وسعت دے کر لبنان کے تمام علاقوں تک پھیلایا جائے گا تاکہ ملک بھر میں کشیدگی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

بیان کے مطابق آج اور کل مزید مذاکرات ہوں گے، جن میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور جنگ بندی کے عمل کو مضبوط بنانے کے لئے آئندہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں