لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے: ابراہیم عزیزی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ صیہونی حکومت اور امریکی افواج کو خبردار کرتے ہیں، یہ لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ کھوکھلی دھمکی نہیں۔

ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ ایران فوجی جواب دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے، خطے میں امریکی افواج بھی نتائج بھگتیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں